|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2016

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی مستونگ کے وفد کی ضلعی صدر کی قیادت میں ملاقات۔ پارٹی کے رہنماوں نے پارٹی کے معاملات سے متعلق ڈاکٹرمالک بلوچ کو آگاہ کردیا۔ ڈاکٹرمالک بلوچ نے کھا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی امید ہے بلوچ و بلوچستان کے ساحل وسائل کی جدوجہد پارٹی کا بنیادی نقطہ نظرہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل پر دسترس مضبوط سیاسی پلیٹ فارم کے ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹرمالک نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا نیشنل پارٹی کارکنوں کی پارٹی ہے کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پارٹی میں کارکنوں کے عزت نفس کو مقدم رکھا جائے گا۔ سابق وزیراعلی ڈاکٹرمالک نے کہا کہ پارٹی کو مزید منظم و فعال بنانے کے لیے تنظیمی اقدامات کی ضرورت ہے پارٹی نے مختصر مدت میں مستونگ،برکھان،پنجگور و تربت میں عوامی اجتماعات کرکے ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان بھر میں پارٹی کو پذیرائی ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ باباے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے حوالے سے گیارہ اگست کو خضدار کا اجتماع انتہائی اہمیت رکھتاہے جلسوں کی کامیابی میں کارکنوں کا کلیدی رول ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خضدار کے بعد نیشنل پارٹی لسبیلہ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرئے گی۔