اوستہ محمد : اوستہ محمد کے علاقے صدر تھانے کے حدود گوٹھ سہراب خان جمالی میں موسیٰ شیخ کے گھرپر مبینہ طور پر عمرانی برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو خاتون سمیت چارافراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی۔ملزم فرار۔ پولیس زرائع کے مطابق واقع کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق گوٹھ سہراب خان جمالی نے موسیٰ شیخ کے گھر میں گھس کر حملہ آوروں نے محمد بخش،حیدر علی،نذیراں بی بی ،کرشمہ خان کو قتل کر دیا جبکہ خان زادی کو شدید زخمی کر دیا۔ضروری طبی امداد کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ ایس ایچ او پنھل جمالی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ سندھ کے علا قے گوٹھ داد محمد لھر میں عمرانی برادری کے گھروں پر چھاپہ مار ے لیکن وہ پہلے سے فرار ہوگئے، واقع کے بعد علاقے میں خوف و حر اس پھیل گیا ، مقتولین کی نعشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔