|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2016

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے نیشنل پارٹی کیچ کے کارکن و ضلعی کونسلر حلیم بابو کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس قتل کو بلوچ عوام کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہیں شہید حلیم بابو ایک سیاسی و سماجی کارکن تھے ان کی کسی بھی شخص سے کسی قسم کا اختلافات نہیں رہا وہ عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھتے تھے اور ہر وقت عوام کے لئے قمر بستہ تیار رہتے تھے۔ ان کی شہادت سے پورا علاقہ ایک حقیقی عوامی رہنماء سے محروم ہوگیا ۔ بیان میں کہاگیا کہ ایک مخصوص ٹولہ اس پورے خطے میں عوامی رہنماوں کو نشانہ بنا کر اپنی انا کو تسکین پہنچانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔ مخصوص مسلح گروہ عوام سے خوفزہ ہوچکا ہے۔ اپنی ناکام حکمت عملی اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اوتر آیا ہے اندرون بلوچستان آئے روز کسی نہ کسی جگہ پر کسی ایک بے گناہ کو نشانہ بنا کر لوگوں میں خوف وہ حراس کی صورتحال پیدا کرکے اپنے ناکام حکمت عملی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ آزادی و انقلاب کے نام پر بہت زیادہ خون بہایا گیا ۔اور بلوچ سماج کو دست وگریباں کرنے کوشش کی گئی ۔خانہ جنگی کی فضاء ک نیشنل پارٹی نے مثبت و عملی سوچ کے ذریعے ناکام بنا دیا ۔ نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ شہید حلیم بابو کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے نیشنل پارٹی کی قیادت اس غم میں ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے ۔