کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے بلوچستان کے حالات خراب کرنے والے کو ہمیشہ کیلئے خاموش کر دیا گیا پشتون بلوچ محب وطن ہے اور اپنے حقوق کیلئے جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں صوبے میں جاری ترقیاتی عمل بھی شروع ہو گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں سپورٹس فیسٹیول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پرکمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض صوبائی وزیر کھیل مجیب الرحمان محمد حسنی، جی او سی 33 ڈویژن میجر جنرل اظہر نوید حیات سمیت اعلیٰ فوجی وسول افیسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بنا نے میں پشتون بلوچ کے اکابرین کی بدولت ہی آزادی نصیب ہوئی اور اس آزادی کی قدر کر نی چاہئے بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اپنے وسائل سے استعفادہ حاصل کر کے ہی صوبے کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاط سے ملک کا آدھا حصہ ہے افغانستان اور ایران کیساتھ سرحدیں منسلک ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک کیساتھ تجاراتی تعلقات استوار کر رہے ہیں پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے بلوچستان میں حالات خراب کر نے والے اب ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئے اور وہ بری دن گزر گئے اور امن کی بدولت صوبے میں ترقیاتی عمل شروع ہو گیا اور مستقبل میں بلوچستان ملک انتہائی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گی اور یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے ۔