چاغی: پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ (ساملی کوہ )کے قریب نیٹو فورسز کی بمباری سے 15طالبان ہلاک، جن میں غیر ملکی جنگجوؤں کے شامل ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ ان میں سے ایک بسم اللہ نامی شخص کا تعلق برابچہ پاکستان سے ہے، ہلاک ہونیوالوں کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں، یاد رہے کہ برابچہ سے 5کلو میٹر دور شمال کی جانب ہے جہاں پر واقعہ پیش آیا، تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی