کوئٹہ : کوئٹہ شہر میں نصب 200 کیمروں میں سے اکثر خراب نکلے ۔ سول ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر لگا کر کیمرہ بھی ناکارہ نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال میں بدترین دہشتگردی نے شہر میں سیکورٹی کا پول کھول دیا کوئٹہ شہر میں مختلف مقامات پر 200 سے زائد کیمرے نصب ہیں لیکن ان میں سے اکثر ناکارہ ہیں کام بھی نہیں کرتے ۔ سول ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر لگایا گیا سی سی ٹی وی کیمرہ بھی ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔