کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے درمیان سانحہ کوئٹہ کے بعد ٹیلی فونک رابطہ پشتونوں کی نسلی کشی پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور پشتون عالمی کانفرنس بلانے پر بھی بات چیت کی گئی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان کے درمیان منگل کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے پشتون وکلاء کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ صرف وکلاء پر نہیں بلکہ پوری پشتون قوم پر حملہ ہے اورپشتونوں کی نسل کشی پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا گیا پاکستان میں پشتونوں کا ایک گرنیڈ جرگہ بلایا جائے گا جس میں پشتونوں کیخلاف جاری دہشت گردی کیخلاف پشتون ایکشن پلان بنایاجائے گا ۔