|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2016

اسلام آباد: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدرعلی احمدکردنے کہاہے کہ ریاست شہریوں کاتحفظ نہیں کرسکتی ،وہ صرف سانحہ کے بعدفوٹوسیشن کرواسکتی ہے ۔ان کی سوچ بہت چھوٹی ہے ،وزیراعظم کوئٹہ آئے اوروکلاء سے تعزیت کئے بغیرچلے گئے ۔علی احمدکردنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گزشتہ روزآبدیدہ ہوگئے ،رندھی ہوئی آوازمیں انہوں نے روتے ہوئے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے بعدمیں جس بھی وکیل کے بارے میں پوچھتاتوکہتے کہ وہ توشہیدہوگئے ۔میں بہت مضبوط اعصاب کامالک ہوں لیکن اب میں بھی روئے بغیرنہیں رہ سکتا۔آج ملک میں جمہوریت ہمارے دم سے ہے ،یہاں پرسیکورٹی اورکمانڈوزصرف وزیروں اورججوں کیلئے رہے ،آئین تمام شہریوں کوتحفظ کاحق برابردیتاہے ،لیکن اب عام شہری کیلئے زندہ رہناممکن ہی نہیں رہا،علی احمدکردنے کہاکہ وزیراعظم کوئٹہ آئے اورفوٹوسیشن کرواکرچلے گئے ،انہیں وکلاء کے گلے لگناچاہئے تھاوہ کسی سے ملے بغیرہی چلے گئے ،بہت بڑے لوگوں کوشہیدکردیاگیا،سانحہ کے بعدمجھے کچھ سمجھ نہیں آرہاتھاکہ کیاکرناچاہئے#/s#۔(یاسرعباسی)