|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2016

کوئٹہ : سول اور ملٹری قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی بہتری کے لئے سکیورٹی انتظاما ت مزید بہتر کیے جائیں گے جبکہ اداروں کے درمیان انٹلیجنس شےئرنگ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض کی زیر صدارت پیر کو کور ہیڈ کواٹرز میں بلوچستان میں امن اما ن سے متعلق اعلی سطح کا اہم اجلا س منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، چیف سیکٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ ، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن ،آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب ، جی او سی 41ڈویژن میجر جنرل عابد لطیف ،جی او سی 33 ڈویژن میجر جنرل اظہر نوید حیات ،میجر جنرل عدنا ن ،سیکٹری داخلہ بلوچستان ڈاکٹر اکبر حریفا ل ،اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ، اجلا س میں صوبے میں امن و اما ن کی بھا لی اور شر پسند عناصر کی سر کوبی کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلا س میں بلوچستان خصوصا کوئٹہ میں امن و اما ن کی صورت حال کا با غور جائزہ لیا گیا ،سول اور ملٹری قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بہتری کے لئے سکیورٹی انتظاما ت مزید بہتر کیے جائیں گے جبکہ اداروں کے درمیان انٹلیجنس شےئرنگ پر بھی اتفاق کیا گیا ۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و اما ن کی مکمل بھا لی کے لئے تما م تر وسائل بروئے کار لا تے ہوئے سکیورٹی انتظاما ت کوسخت کیا جائے گا جبکہ شر پسند عناصر سے آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ،اجلاس کے شرکا ء نے صوبے میں جشن آزادی بھر جوش سے منا ئے جانے پر بھی اطمینا ن کا اظہار کیا جبکہ جشن آزادی کی تقریبات میں بہتر سکیورٹی انتظاما ت کرنے پر تمام فورسز کے کردار کو سراہا گیا۔