|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2016

کوئٹہ:  خضدار میں حیربیار مری ، براہمداغ بگٹی اور بانک کریمہ بلوچ کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے پاکستان مخالف بیانات دینے پر حیربیار مری ، برہمداغ بگٹی اور بانک کریمہ کے خلاف خضدار کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ، شہریوں کی درخواستوں پر ایف آئی آر درج کرلئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق حیربیار مری ، برہمداغ بگٹی اور بانک کریمہ بلوچ کے خلاف خضدار سٹی تھانہ ، خضدار صدر تھانہ ، نال تھانہ اور کرخ تھانہ میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ میرمنیراحمد مینگل ، مولانا محمد اسلم گزگی ، حاجی غلام یاسین جتک کی درخواستوں پرالگ الگ تھانوں میں حیر بیار مری ، براہمداغ بگٹی اور بانک کریمہ کے خلاف تعزیرات پاکستان زیر دفعہ 12-08۔A121۔A123۔124۔153۔34کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ منیراحمد مینگل کی درخواست پر خضدار سٹی ، مولانا محمد اسلم گزگی کی درخواست پر پولیس صدر تھانہ خضدار،حاجی غلام یاسین جتک کی درخواست کرخ تھانہ اورمحمد حسین کی درخواست پر نال میں پاکستان مخالف بیانات اور غداری کی مقدمات حیر بیار مری برہمداغ بگٹی اور بانک کریمہ بلوچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے ۔