|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2016

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سورج گنج بازار سے مسلح افراد نے تاجر کواغواء کرکے فرارہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سورج گنج بازار میں کشمیر الیکٹرونک دکان کے مالک شوکت کو مسلح افراد نے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تاجر کے اغواء کیخلاف تاجر رہنماؤں اور دکانداروں منان چوک کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کرکے شدیداحتجاج کیا اورٹائر جلا ئے گئے ان کاکہناتھاکہ آئے روز کی اغواء برائے تاوان ،ڈکیتی اورراہزنی کی وادارتوں کی وجہ سے تاجر اورعوام شدیدذہنی کوفت میں مبتلا ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ مغوی تاجر کو جلد سے جلد بازیاب کرائیں بصورت دیگر وہ شدید احتجاج کرنے پرمجبورہوجائینگے جس کے بعد پیداہونیوالی صورتحال کی تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔