|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2017

کوئٹہ: کمشنر مردم شماری بلوچستان پسند خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خانہ ومردم شماری کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں بلوچستان میں خانہ ومردم شمادی دو فیز میں ہوگی یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی پسند خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں مردم شمادی دو فیز میں ہوگی پندرہ مارچ سے کوئٹہ سمیت پندرہ اضلاع جبکہ دوسرے مرحلے میں گوادر سمیت سترہ اضلاع میں مردم وخانہ شماری ہوگی انہون نے بتایا کہ مردم وخانہ شماری اک پہلا مر حلہ چودہ دن پر محیط ہوگا ،تین دن میں خانہ شماری ،دس روز میں مردم شماری اور ایک روز رکارڈ مرتب کرنے کیلئے دیا جائے گا ،کمشنر مردم شماری نے بتایا کہ عملے کی تربیت کا عمل جاری ہے ،دو مرحلے میں ماسٹر ٹرینرز کی تربیت ہوچکی ہے جبکہ ضلع کی سطح پر چھ فروری سے تربیت دی جائے گی مردم وخانہ شماری کیلئے زیادہ تر محکمہ تعلیم کا عملہ لیا گیا ہے۔