|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2017

کوئٹہ:بلوچستان میں آئندہ ماہ 15 مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری میں پہلے مرحلے میں 15 اضلاع میں ہو گی جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی اور سیکورٹی کی بھی انتظامات کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 15 اضلاع میں آئندہ ماہ 15 مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری ہو گی جن میںآواران، خضدار، لسبیلہ، قلات، خاران، واشک، نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، کوئٹہ، زیارت، موسیٰ خیل، ژوب شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں کیچ، گوادر، پنجگور، مستونگ، چاغی، نوشکی، سبی، بولان، بارکھان، صحبت پور، لہڑی، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، شیرانی، لورالائی اور ہرنائی شامل ہیں ان اضلاع میں مردم شماری کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ۔