کوئٹہ:ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ کے معروف فراری کمانڈر جان بیگ پیروزانی بگٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت حساس ادارے کے سامنے ہتھیار ڈال کرقومی دہارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔تفصیلا ت کے مطابق پیر کو سنگسیلہ کے معروف فراری کمانڈرجان بیگ پیروزانی بگٹی حساس ادارے کے سامنے اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کرقومی دہارے میں شامل ہوگئے ۔جان بیگ سیکیورٹی فورسز پرحملوں اوردیگرجرائم میں حکومت کومطلوب تھے انہوں نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پہلے ہم دوسروں کے ورغلانے کے وجہ سے حکومت کے خلاف فرارہوئے تھے لیکن اب ہمیں سمجھ آگیاکہ اپنے وطن عزیزکی تعمیروترقی کیلئے ہم اپناکرداراداکرینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماراگھرہے اپنے گھرکی ترقی اورحفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے آخرمیں ہتھیارڈالنے والے فراریوں پاکستان سے مکمل وفاداری کاحلف بہی اٹھایا۔