|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2017

اسلام آباد: افغان سرزمین سے پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دفتر خارجہ نے افغان نائب سفیر عبدالناصر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد حملے اور پاک فوج کے 5 اہلکاروں کی شہادت پر افغان نائب سفیر عبدالناصر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفترخارجہ نے پاکستان میں تعینات افغان نائب سفیر عبدالناصر سے کہا ہے کہ حکومت افغان واقعہ کی مکمل تحقیقات کروا کر نتائج سے فوراً آگاہ کرے۔