|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2017

کوئٹہ : بلوچ ری پبلکن پارٹی کے ترجمان شیرمحمد بگٹی نے اپنے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ فورسز نے سوئی کے مختلف علاقوں میں تازہ کاروائیوں کا ا?غاز کیا ہے جس میں سول ا?بادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انھیں زبردستی علاقہ خالی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز شروع ہونے والی کاروائیوں کے دوران سوئی کے مختلف علاقوں شاری دربار، مٹ، رستم دربار، دلبرمٹ، سوناری مٹ، سہری پشتغ اور گنڈوئی میں ا?بادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور گھروں میں لوٹ مار کے بعد انہیں نذر ا?تش کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو علاقہ خالی کرکے نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے اور انکار کی صورت میں عورتوں اور بچوں سمیت پورے خاندانوں کو اغواہ کرکے جبری طور پر لاپتہ کیا جارہا ہے۔ اغواہ ہونے والے خاندانوں میں گل محمد بگٹی کا خاندان بھی شامل ہے جس میں انکی زوجہ گل بی بی اور ایک سال کی بچی زیبہ بنت گل محمد بگٹی بھی شامل ہیں۔ شیرمحمد بگٹی نے بتایا کہ علاقے خالی کرنے کی وجہ ان علاقوں میں موجود گیس کی ذخائر کی لوٹ مار کیلئے چینی کمپنیوں کو لاکر ڈیپ ولنگ کرنا ہے۔ اسی طرح ریاستی فورسز علاقے میں قدرتی وسائل کی لوٹ مار کو یقینی بنانے کیلئے اپنے چھاونیوں اور کیمپوں کی تعمیر اور ان کو وسعت دینے میں بھی مصروف ہیں۔