|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2017

خیرپور: گاڑھی پل کے قریب کارميں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کرجاں بحق ہوئے۔ خیرپورمیں گاڑھی پل کے قریب گھرمیں کھڑی کارمیں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کارکو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدرتیزی سے پھیلی کہ اس میں موجود بچوں کو باہرنکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا اورتینوں گاڑی کے اندر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 6 سال سے 13 سال کےدرمیان ہیں جب کہ گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔