|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2017

پشاور: درہ آدم خیل کے قریب متنی کے علاقے میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے نے کریشن لینڈنگ کی تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ درہ آدم خیل کے قریب متنی کے علاقے میں جہاز میں تیکنیکی خرابی پیش آ گئی جس پر پائلٹ نے سرہ خاؤرہ کے علاقے میں طیارے کو مہارت سے کریش لینڈ کروایا، کریش لینڈنگ سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم پائلٹ اس واقع میں مکمل طور پر محفوظ رہا۔