|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2017

کوئٹہ : محکمہ داخلہ بلوچستان نے بولان میڈیکل کمپیلکس کی سکیورٹی پر مامور نجی سکیورٹی کمپنی کا لائسنس معطل کردیا ،تفصیلا ت کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ایم ایس نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں بتا یا گیا تھا کہ بی ایم سی سکیورٹی پر ما مور وائیٹل سکیورٹی کمپنی کے گارڈر غیر تجربہ کار اور غیر سنجیدہ ہیں جن کی نا اہلی اور سستی کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی نا خو شگوار واقع پیش آسکتا ہے جس پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے وائیٹل سکیورٹی کمپنی کواظہار وجوع نوٹس جاری کر تے ہوئے 2ہفتے میں جواب طلب کیا تھا لیکن مذکورہ کمپنی کی جانب سے کوئی بھی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہوا جس کے بعد مذکورہ کمپنی کا لائسنس معطل کر کے اسے کام کر نے سے روک دیا گیا اس ضمن میں محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کر تے ہوئے سیکرٹری صحت بلوچستان کو درخواست کی ہے کہ مذکورہ بالا کمپنی کے گارڈز کو ہٹا کر کسی اور زمہ دار کمپنی کے گارڈز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔