|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2017

نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے دورہ نوشکی کے موقع پر سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی کیمپس کادورہ ، انہوں نے کلاسز کا معائنہ کیا، ایس بی کے کے ڈائریکٹر افتخار شاہ نے یونیورسٹی کیمپس سے متعلق بریفنگ دی ، سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے ایس بی کے نوشکی کیمپس کے قیام پر ایس بی کے کے وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ جبین اور ان کی ٹیم کا شکریہ اداکیا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے نہ صرف نوشکی بلکہ گردونواح کے اضلاع کے طالبات کیلئے حصول تعلیم کے بہتر مواقع میسر ہونگے، انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ایس بی کے نوشکی کیمپس کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔

انہوں نے اسٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا، علاوہ ازیں بی این پی کے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کیا، اور بھوک ہڑتال واحتجاج پر بیٹھے پیرا میڈیکس سے اظہار یکجہتی کی۔

پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرؤف مینگل نے انہیں اپنے مطالبات اور احتجاج سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے بی این پی پیرا میڈیکل اسٹاف کے تمام مطالبات کو جائز سمجھتے ہوئے مکمل حمایت کرتی ہے حکومت سنجیدگی کامظاہر کرتے ہوئے پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات تسلیم کریں۔