ژوب : بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پشتونخوا میپ کے سابق سینیٹر ڈپٹی چیئرمین مرحوم عبدالرحیم مندوخیل نے عمر بھر محکوم قوتوں کی جنگ لڑی خصوصاًپشتونوں کیلئے ان کی خدمات اور قر بانیاں نا قابل فراموش ہے ۔
رحیم مندوخیل نے ہمارے قائدین غوث بخش بزنجو اور خان شہید کیساتھ شانہ بشانہ قومی تحریکوں میں اپنی جدوجہد کر تے رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم ہر فورم پر محکوم قوموں کی آواز بلند کر تے رہے ۔
جمہوریت پر یقین رکھنے والے سیاستدان تھے مشرف دورمیں چھ سال تک جمہوریت کی بحالی کیلئے ہمارے ساتھ جدوجہد کی اس سے قبل بھی ہر آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اعلیٰ علم رکھنے والے انسان تھے بلکہ اس خطے کیلئے ایک عملی اثاثہ تھے سیاسی کارکن انکی فکر کو آگے بڑھائیں اور رحیم مندوخیل نے نقش قدم پر چل کر سیاسی کا میابی حاصل کر سکتے ہیں۔
عبدالرحیم مندوخیل نے عمر بھر محکوم قوتوں کی جنگ لڑی ،ڈاکٹر مالک
وقتِ اشاعت : May 23 – 2017