کراچی: سندھ حکومت نے متعدد وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلیاں کرکے ان کے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیئے ہیں۔
سہیل انور سیال جن کے پاس زراعت، معدنیات اور سپلائی اینڈ پرائسز کی ذمہ داریاں تھیں اب انہیں ایک بار پھر صوبے کا وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے اور دیگر وزارتیں بھی ان ہی کے پاس رہیں گی۔
سہیل انور سیال کے پاس یہ وزارت پہلے بھی تھی لیکن مراد علی شاہ کے وزیراعلی بنتے ہی ان سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی تھیں اور وزارت داخلہ کا قلمدان بھی مراد علی شاہ کے پاس ہی تھا۔
ناصر حسین شاہ سے ٹرانسپورٹ اور زکوۃ عشر و مذہبی امور کی ذمہ داریاں واپس لے کر اب صوبے کے وزیرصحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سپرد کردی گئیں ہیں لیکن ناصر حسین شاہ کو اب سندھ کا وزیراطلاعات بنا دیا گیا ہے ۔