|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2017

مچھ: ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ آنیوالی خانہ بدوشوں سے بھرا ٹرک آ ب گم قومی شاہراہ پر الٹ گیا دو خاتون جاں بحق بچوں خواتین سمیت 15افراد زخمی بعض زخمیوں حالت تشویشناک مچھ سول ہسپتال میں ابتدائی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر ۔

تفصیلات کیمطابق ہفتہ کے علی الصبح ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ جانیوالی خانہ بدوشوں کا ٹرک مچھ کے قریب آب گم قومی شاہراہ کے مقام پر بے قابو ہوکر سٹر ک سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 45سالہ مسماۃ )ن( زوجہ رضا محمد لہڑی 40سالہ مسماۃ)ح(زوجہ لعل محمد لہڑی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

45سالہ لعل خان والد رسول بخش 25سالہ مسماۃ )ن(زوجہ موسی جان 40سالہ مسماۃ )خ(زوجہ لعل خان 20سالہ مسماۃ )ا(دختر عطاء اللہ 14سالہ بی بی زرینہ دختر لعل خان بس خاتون دختر رضا محمد ایک سال کی بچی بی بی رحیمہ والد رضا محمد بی بی گنج والد رحمت اللہ 8سالہ یوسف والد رضا محمد 12سالہ زینب والد رضا محمد 3سال کی بی بی آسیہ والد عبدالباقی سالہ گران بی بی والد عبدالباقی 8سالہ رسول بخش والد لعل خان اقوام لہڑی سکنہ ڈیرہ مراد جمالی شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو مچھ سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اس سلسلے میں مزید مچھ لیویز کاروائی کررہی ہے ۔