کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں سیاسی جماعت کی تقریب میں نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین شہباز احمد پر پارٹی کے کارکنوں کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیا سی اور جمہوری سوچ اور فکر میں ایسے واقعات آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہیں۔
وزیر اعلی بلوچستان نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے جلسوں اورتقریبات میں صحا فیوں پر تشد د افسوسناک عمل ہے ایسے واقعات کا تدراک پارٹی قیادت کی ذمہ داری ہے انہوں نے زخمی کیمرہ مین کی تمام طبی سہولیات دینے کی بھی ہدایت کی ۔
سیاسی پارٹیوں کے جلسوں میں صحافیوں پر تشدد افسوسناک ہے،وزیراعلیٰ
وقتِ اشاعت : June 21 – 2017