|

وقتِ اشاعت :   June 24 – 2017

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن بزدلانہ کا کارروائیاں کرکے قوم کی خوشیاں چھیننا چاہتا ہے ۔

پاکستان کے عزم و حوصلے کے آگے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دشمن بزدلانہ کارروائیاں کرکے پاکستانی قوم کی خوشیاں چھیننا چاہتا ہے

دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔

انٹیلی جنس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیئے گئے ۔