اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ببلو کی جے آئی ٹی پیشی پر ان کے چیلے آنسو بہاتے ہیں۔
سنگین جرائم کے باعث جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کاروناروتے ہیں،جمشید دستی کی گرفتاری پر شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے ۔
ٹرمپ کی افغان پالیسی پہلے سے بگڑی صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کرے گی،ٹرمپ مودی بیان نے امریکی خارجہ پالیسی سے انصاف کی آخری رمق بھی ختم کردی ۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جمشید دستی کی گرفتاری پر شریفو ں کی سفاکیت شرمناک ہے۔ببلو کی جے آئی ٹی پیشی پر ان کے چیلے آنسو بہاتے ہیں۔
سنگین جرائم کے باعث جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کا رونا روتے ہیں۔ ٹرمپ مودی بیان نے امریکی خارجہ پالیسی نے انصاف کی آخری رمق بھی ختم کردی ہے۔ ٹرمپ کا کام نہیں کہ بھارت کی افغانستان میں مداخلت کی راہ ہموار کرے ۔
بھارت کے برعکس پاکستان کی افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحد ہے۔ٹرمپ کے افغان پالیسی پہلے سے بگڑی صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کرے گی۔ٹرمپ کی مداخلت سے تنازع کے حل میں مسائل جنم لیں گے۔
ببلو کی پیشی پر ان کے چیلے آنسو بہارہے ہیں، مظلومیت کا رونابندکیاجائے، عمران خان
وقتِ اشاعت : June 30 – 2017