|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ میں پٹرول کی قلت کئی پٹرول پمپ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں عید الفطر کے گزرنے کے بعد کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی جس کے باعث لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور شہر کے اکثر علاقوں میں پٹرول پمپ بند ہو گئے ۔

پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ کراچی سے پٹرول کی سپلائی بند ہے اس لئے کوئٹہ شہر میں پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی اور ہم نے مجبوری کے تحت پٹرول پمپ بند کر دیئے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی سپلائی کو فوری طور پر بحال کی جائے۔