|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2017

کوئٹہ: ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر نے 2میڈیکل مالکان کو اشتہاری قراردینے کے احکامات جاری کردئیے ۔

گزشتہ روز عدالت کے جج نے پنجاب میڈیکل سٹور رکھنی کے کیس میں نامزد محمدحفیظ خان کھوسہ اور گلزار امیر کو سماعت کے موقع پر مسلسل پیش نہ ہونے اشتہاری قراردیدیا ۔

اور ان کے اشتہارات اخبارات میں مشتہر کرنے کے احکامات دئیے عدالت نے ہمنوا میڈیکل سٹور پشتون آباد کیس میں نامزد ملزم محبوب شاہ کو بھی اشتہاری قراردیدیا اور ان کے اشتہارات مشتہر کرنے کی ہدایت کی ۔