|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2017

اسلام آباد:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے احتساب کو چھپانے کے لئے ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا واویلا کر رہے ہیں مگر حقیقت میں کرپشن ہی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔

ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کی غیر جمہوری سوچ ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے کیونکہ بادشاہ سلامت کہتے ہیں کہ ان کا احتساب صرف عوام کر سکتی ہے لیکن ایسی سوچ جمہوریت کی منافی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھنا ہو گا کہ کرپشن ہی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے الیکشن کی طرح قانون اور احتساب بھی اہم ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لئے عوامی نمائندوں کی طلبی نہایت اہم ہے کیونکہ ترقی مضبوط اداروں اور شفاف حکومت سے ہی ممکن ہے ۔