|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2017

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران مطلوب مفرور سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ 3 پسٹل اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے قبضے میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں، پنجگور، ژوب، تربت، لورالائی، سوئی، ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر علاقوں میں مختلف کا رروائیاں کی جس میں کوئٹہ میں خروٹ آباد پولیس نے500 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم ولی کو گرفتار کر لیا

اسی طرح پنجگور پولیس نے ناظم اور سجاد کے قبضے سے ایک پسٹل، کارتو، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر لی اس کے علاوہ ایک مفرور ملزم نیاز محمد کو گرفتار کر لیا ۔

اسی طرح ژوب پولیس نے ولی خان ، خان زمان، نعمت اللہ اور عبدالرحمان کے قبضے سے پسٹل، راؤنڈ150 گرام افیون ،240 گرام چرس اس کے علاوہ عبداللہ سے 300 گرام چرس،280 گرام افیون اور ہزاروں روپے برآمد کر لئے اس کے علاوہ لورالائی پولیس نے ایک کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سوئی پولیس نے عطاء کے قبضے سے ایک پسٹل اور ڈیرہ بگٹی پولیس نے حیدر علی کے قبضے سے چرس اسی طرح تربت پولیس نے الطاف کے قبضے سے500 گرم چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی اور ملزمان کے خلاف کا رروائی شروع کردی۔