|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2017

دالبندین: دالبندین کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے بچی جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تفتان جانے والی تیز رفتار ٹوڈی کار گاڑی کرودک کے مقام پر الٹ گئی جس کے سبب10 سالہ بچی موقع پر جاں بحق جبکہ کار میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں کو دالبندین کے نجی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی مزید تفتیش جاری ہے جاں بحق ہونے والی بچی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی عیسیٰ خان شیر زئی کی نواسی بتائی جاتی ہے۔