|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2017

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں اسسٹنٹ کمشنرجھٹ پٹ کی عطا ئی ڈا کٹر وں کیخلا ف کا روائی 11کلینک سیل عطا ئی ڈا کٹر و ں کے سا تھ ڈگر ی یا فتہ ڈاکٹرزکی کلینکو ں کو بھی بند کر دیا گیا ۔

عوامی حلقو ں کی جا نب سے کا روا ئی کا خیر مقدم سند یا فتہ ڈاکٹر و ں کی کلینکو ں کو کھو لنے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنرجھٹ پٹ ڈاکٹر شر جیل نو ر چنہ اور ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر عبد القادر نے ڈیرہ اللہ یار میں عطا ئی ڈاکٹروں کیخلا ف کا رروا ئی کر کے 11عطا ئی ڈا کٹر و ں کے غیر قا نو نی کلینکو ں کو بند کر دیا گیا ۔

کا روا ئی کے دورا ن ایم بی بی ایس ڈا کٹرو ں کی کلینکو ں کو بھی تا لے لگا دیے گئے سند یا فتہ ڈا کٹرو ں کے کلینکو ں کی بند ش سے مر یض شد ید مشکلا ت میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ عطا ئی ڈ اکٹرو ں کیخلا ف کا روا ئی پر عوا م نے اے سی شر جیل نو ر کی کا ر کر دگی کو سرا ہتے ہو ئے مطا لبہ کیا ہے کہ شہر میں ڈگر ی یا فتہ ڈاکٹرو ں کے کلینکو ں کو کھو لا جا ئے ۔

اس مو قع پر اے سی جھٹ پٹ نے صحا فیو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ جن کلینک کے با رے میں ڈی ایچ او آ فس سے لسٹیں فرا ہم کی گئیں ان کیخلا ف کا روائی عمل میں لا ئی گئی ہے کیو نکہ عطا ئی ڈا کٹر انسا نی جا نو ں سے کھیل رہے تھے ۔

ایسے مقد س پیشے پر دا غ نہیں لگنے نہیں دیں گے اور نہ ہی غر یب مر یضو ں کو عطا ئی ڈا کٹرو ں کے رحم و کر م پر چھو ڑ ا جا سکتا ہے انھو ں نے کہا کہ اگر عطا ئی ڈا کٹرو ں نے دو با رہ کلینک کھو لنے کی کو شش کی تو انھیں گر فتا ر کیا جا ئے گا ۔