|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2017

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ جنیوا میں فری بلوچستا ن مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔

بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے جو لوگ جینوا میں بیٹھ کر فری بلوچستان مہم چلا رہے ہیں یہ غدار لوگ ہے اور غدار کا انجام ہمیشہ برا ہو گا بلوچستان کے عوام محب وطن ہے اور وہ کبھی بھی ملک دشمن عناصر کے کہنے پر پاکستان سے الگ نہیں ہونگے ۔

ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے پیپلز پارٹی ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گا ہم بیرون ملک میں بیٹھ کر شیر نہیں بنتے ہم بیرون ملک نہیں بھاگتے، جنہیں موت اور جیل کا ڈر ہو وہ کبھی عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف بے نظیر بھٹو کے قاتل ہے ان کو انٹر پول کے ذریعے لا کر سزا دینگے پرویز مشرف بینظیر سے ڈرتے اور گھبراتے تھے جو شخص دس سال سے خاموش رہا وہ شخص اب کیوں بولا اگر پرویز مشرف دلیر اور بہادر ہے تو وہ آکر پاکستان میں عدالتوں کا سامنا کریں۔

بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونے والے کبھی بھی ملک کے خیر خواہ نہیں ہو تے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے مشکل حالات میں ملک میں کھپے کا لگا کر ملک کو بحرانوں سے نکالا اور اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کر دیئے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس ملک کی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا مشرف قوم کے قاتل ہے اور جمہوریت کی بھی قاتل ہے مشرف 10 سال خاموش تھے اب تیس مار خان بن گئے ہیں۔

وہ اتنے شیر ہیں تو پاکستان آئیں، ہماری طرح یہاں رہیں اور مقابلہ کریں، بے نظیر کی طرح ملک واپس آئیں، بھٹو کی طرح سیاست کریں اور آصف زرداری کی طرح جیل کاٹیں، تب پتا چلے گا کون شیر اور کون بکری ہے پرویز مشرف قاتل ہیں اگر وہ دلیر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں مشرف بے نظیر سے ڈرتے تھے، گھبراتے تھے اور ملک نہیں آنے نہیں دیتے تھے لیکن ہم نے ماضی میں سب کچھ کرکے دکھایا، دہشت گردی کے سامنے جان دی اور دیں گے، ہماری شہادت کبھی بیرون ملک بیٹھ کر نہیں ہوئی ہم بیرون ملک میں بیٹھ کر شیر نہیں بنتے ہم بیرون ملک نہیں بھاگتے۔

جنہیں موت اور جیل کا ڈر ہو وہ کبھی عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خیر خواہ بننے والے بلوچ عوام کی ترقی اور خوشحالی دینے کی بجائے جینوا میں بیٹھ کر پوسٹر لگانے سے بلوچستان اور بلوچ عوام آزاد نہیں ہو تے غدار ، غدار ہے غداروں کا انجام بہت برا ہو تا ہے اور سی پیک کے دشمن کبھی بھی بلوچستان کی ترقی وخوشحالی نہیں چا ہتے ۔