|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد کی پولیس لائن میں ایم ٹی اوبرانچ میں لاکھوں روپے کے خرد برد کے انکشاف ایم ٹی او معطل جبکہ ایس ایس پی کے اچانک مختلف پولیس چوکیوں شہر بازار گشت کی چیکنگ نصف درجن پولیس اہلکاروں کو شوکاز جاری ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پولیس نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے بکتر بند گاڑی سمیت ون فائیو موٹر سائیکلوں سمیت دیگر گاڑیوں کی حالت زار خراب ہونے پر انکوائری کاحکم دیتے ہوئے نصیرآباد پولیس لائن کے ایم ٹی اوبرانچ میں لاکھوں روپے کے خرد برد کے انکشاف پر ایم ٹی او عبدالحمید ابڑو کو معطل کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک عبدالغفار سیلاچی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی بے ضابطگیاں 2015.2016کے مالی سال بجٹ میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔