|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2017

حب : پاکستان کوسٹ گارڈ کے سامنے زوردار دھماکہ دوافراد معمولی زخمی ہوئے ۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مین آرسی ڈی شاہراہ پر واقع پاکستان کوسٹ گارڈ کے سامنے بجلی کے کوائل کے اندر زودار دھماکا ہوا جس کے نتیجے دوافراد معمولی زخمی ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ٹیم کے مطابق بم دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا تھا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسرا ن نے جائے واقعہ کا معائنہ کیا اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی ایس ایچ او حب محمد یوسف ریکی کے مطابق دھماکہ کریکر تھا جبکہ پولیس نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں کی چیکنگ سخت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی