|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2018

نال : ظفراحمد بلوچ کے زیر صدارت صحافیوں کا بزرگ صحافی لالہ صدیق بلوچ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوئی ، تعزیتی ریفرنس میں نیشنل پارٹی بی این پی ، بی این پی عوامی ، بی ایس او پجار، جمعیت علماء اسلام ،جماعت اسلامی سمیت دیگر تمام مکاتب فکر سے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صحافی اور سابقہ صدر پریس کلب نال غلام رسول دوستین، نمائندہ باخبر عبدالطیف بلوچ، نمائندہ آزادی ظفر احمد بلوچ، طالب علم جاوید بی ایس او پجار کے رہنماء اختر بلوچ، نیشنل پارٹی نال کے سابقہ صدر ارباب بزگر بی این پی کے عبدالرب مینگل، بی این پی عوامی کے حبیب اللہ رخشانی ، جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری رحمت اللہ مینگل، عبدالخالق بلوچ، حبیب اللہ بلوچ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے لالہ صدیق بلوچ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لالہ صدیق بلوچ ایک عظیم صحافی دانشور منصف تھے ۔

جنہوں نے اپنے تمام زندگی عوامی خدمت میں گزار ی تھی آج اس کے مخلصانہ جدوجہد کی بدولت وہ عوام کے دلوں میں جگہ لے چکا ہے، ان کے خدمات صدیوں تک یاد رکھیں گے ۔

مزید مقررین نے کہا کہ لالہ صدیق بلوچ بلوچستان کے ایک عظیم فرزند تھے جس کی انتقال سے بلوچستان ایک فرزند سے محروم ہوئی ہے آخر میں مرحوم کی درجات بلندی کیلئے دعا ئے مغفرت کی گئی