کوئٹہ: بلوچستان کے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں فورسز کے آپریشن میں چار دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر چمن میں آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد مارے گئے۔
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم عسکری مذہبی تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے خودکش جیکٹیں، دستی بم ، بارودی مواد، کلاشنکوف اور بم بنانے آلات سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیاگیا۔