کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقہ کلی پائند خان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شپ جناح ٹاؤن تھانہ کے حدود میں واقعہ کلی پائند خان میں دونوں بھائی رحمت اللہ اور عبداللہ جوس کی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی لعشوں کو ایدھی ایمولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں بھائیوں کی میتوں کو رات گئے گھر منتقل کیا گیاتاہم رات گئے تک فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔