|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2018

لورالائی :  بی آر سی کالج لورالائی کے اسسٹنٹ پروفیسر ناہیدہ مظہر کے 8سالہ بچے رضا حفیظ کو کالج کے فرسٹ ایئر کے طالبعلم ملزم عابد نے زبردستی لے جا کر زیادتی کی۔

اسسٹنٹ پروفیسر ناہیدہ مظہرنے پولیس کو دیئے گئے اپنے تحریری درخواست میں موقف اختیار کی ہے کہ اسکا 8 سالہ بچہ رضا حفیظ کالج میں دیگر لڑکوں کے ساتھ کھیل رہاتھا کہ اسکے بیٹے کو فرسٹ ایئر کے طالبعلم ملزم عابد نے ورغلا کر ٹیوب ویل کے کمرے میں لے جا کر زبردستی اسکے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا.پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر کے طالبعلم ملزم عابد نے پروفیسر کے بیٹے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے کالج میں زیر تعلیم فرسٹ ایئر کے طالب علم ملزم عابد اللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا.ملزم عابدکا والد بی آر سی کالج لورالائی میں ٹیوب ویل آپریٹر ہے.پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔