نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ بی این پی کے نومنتخب اراکین اسمبلی باصلاحیت پرجوش اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
قومی اسمبلی۔سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان کے عوام کے حقوق ظلم زیادتیوں کے خلاف بھرپور انداز میں آواز بلند کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میر خورشید جمالدینی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں صوبہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بی این پی کے باصلاحیت اراکین کی انداز میں مسیحا مل چکے ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد بلوچستان سردار اختر مینگل۔آغا حسن بلوچ میر ہاشم نوتیزئی سینیٹ میں ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور صوبائی اسمبلی میں ثناء بلوچ جیسے علم سے لیس نمائندے بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جنگ تینوں فورمز پر بھرپور انداز میں لڑیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی سب سے بڑی حقیقی جماعت ہے۔پارٹی میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ موجود ہیں جو بلوچستان کی نمائندگی بہتر انداز میں بخوبی سرانجام دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔میر خورشید جمالدینی نے کہاکہ پارٹی نے عام انتخابات میں قابل باصلاحیت اور وطنی جذبے سے سرشار نمائندوں کو ٹکٹ جاری کیا۔
جو بلوچستان کے عوام کی ہر پلیٹ فارم پر جنگ لڑتے رہیں ہیں اور اب قومی صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے فورمز پر بلوچستان کے عوام کی پسماندگی غربت اور قومی۔مسئلہ کو اجاگر کرکے بلوچستان کے لوگوں کے امنگوں کے مطابق خدمت کرکے تاریخ رقم کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے جو مینڈیٹ بی این پی کو دی ہے بی این پی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہویے بلوچستان کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔اور بلوچستان۔ کے عوام کے امنگوں کے عین مطابق بلوچستان واہل بلوچستان کے لئے آواز بلند کریگی۔
بی این پی کیک نومنتخب اراکین بلوچستان کے حقوق کیلئے بھر پور آواز بلند کرینگے ،خورشید جمالدینی
وقتِ اشاعت : August 14 – 2018