کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایف سی حکام کے مطابق واقعہ منگل کی صبح تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں قبرستان کے قریب اس وقت پیش آیا جب گشت پر مامور ایف سی اہلکاروں نیا یک مشتبہ سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیاتاہم وہ نہیں رکا۔
ہوائی فائرنگ کی اس کے باوجود سائیکل سوار نہ رکا تو ایف سی اہلکار نے گولی ماری جو سینے میں دل کو لگنے کے باعث جان لیوا ثابت ہوئی۔ہسپتال میں مقتول کی شناخت پنجپائی کے رہائشی وقار احمد مشوانی کے نام سے ہوئی۔
مقتول کے جیب سے دس گرام کے لگ بھگ چرس برآمد ہوئی۔ گرفتاری کے خوف سے بھاگنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے مارا گیا۔ مقتول کی لاش اس کے بھائی کے حوالے کردی۔ بھائی نے بتایا کہ وقار احمد مشوانی محنت مزدوری کرتا تھا۔
کوئٹہ ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
وقتِ اشاعت : September 5 – 2018