کوئٹہ : بلوچستان کی کابینہ میں شامل 2وزراء اور تین مشیروں کو قلمدان سونپ دئیے گئے ۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سردارعبدالرحمن کھیتران کوسائنس ،انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے میر اسد اللہ بلوچ کوخوراک ،سوشل ویلفیئر اور نان فارمل تعلیم ،بلوچستان عوامی پارٹی کے میرعدالرؤف رند کو محکمہ فشریز ،عوامی نیشنل پارٹی کے ملک نعیم خان بازئی کوایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جبکہ ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کو محکمہ سیاحت ،ثقافت ،کھیل اور یوتھ آفیئرز کے قلم دان سونپ دئیے گئے ۔
بلوچستان کابینہ میں شامل دو وزراء اور تین مشیروں کو قلمدان سونپ دیئے گئے
وقتِ اشاعت : September 10 – 2018