کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ شالکوٹ تھانے کی حدود میں مغربی بائی پاس پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرالر بے قابو ہو کر گاڑی اور موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا۔حادثے کے نتیجے میں ولی خان ولد یاقوت شاہ اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں سے ایک شخص کی شناخت احمد علی ولد حکیم خان کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کوئٹہ مغربی بائی پاس پر ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق
![]()
وقتِ اشاعت : September 17 – 2018