|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کو میوزیم اور وہاں لان کو لیڈیز پارک میں تبدیل کرنے کاعندیہ دیدیا۔وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کو میوزیم اور لان کو لیڈیز پارک میں تبدیل کرنے کاعندیہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی گروپ اور صوبائی کابینہ کے وفد سے ملاقات کے دوران دیا۔صوبائی ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہم گورنر بلوچستان ہاوس کو میوزیم اور وہاں لان کو لیڈیز پارک میں تبدیل کرنے جارہے ہیں۔تقریبا ڈیرھ گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں وزیراعظم نے کوئٹہ میں کینسرہسپتال کے قیام سے متعلق بھی بات کی۔صوبائی ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کینسرہسپتال کے قیام کے حوالے سے ٹیم جلد کوئٹہ بھجوانے کی یقین دہانی کرائی،شوکت خانم کینسرہسپتال کی ٹیم کوئٹہ میں کینسرہسپتال کے قیام کے حوالے سے معاملات کاجائزہ لیگی۔ملاقات میں وفاقی وزراء فواد چوہدری،خسروبختیاراوروزیراعظم کے مشیرنعیم الحق اورافتخاردرانی و دیگررہنماء بھی موجود تھے ۔