
قلات : نوجوان ہندو تاجر سرجیت کمار کے اغواء کے خلاف منگل کے روز ہندو برادری نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور کاروبار بند رکھا، گزشتہ روز ہندو تاجر سرجیت کمار کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا سرجیت کے اغواء پر ان کے ورثاء اور ہندو برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے