
گوادر: گودی کی عدم تعمیر کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاجی جلسہ 20 اکتوبر کو پورٹ روڈ ملا موسی موڑ پر دھرنا دینے کا اعلان بلوچستان کو آپر یٹیو سو سائٹی کو ختم کرنے کی بھی قرارداد منظور گوادر ماہی گیر اتحاد کے زیر اہتمام مشرقی ساحل پر گودی کی عدم تعمیر کے خلاف پدی زِر شیڈ پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ماہی گیر اپنے روزگار کے تحفظ کے لئے گزشتہ دو سال سے جدو جہد کرتے چلے آرہے ہیں۔