کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ صوبے کو مکمل تاریکی کا شکار کردیا ہے۔دھقان زمیندار اور زراعت سے وابستہ ہر شخص کی زندگی کو اندھیرے میں تبدیل کردیا گیا۔دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کا خون نچوڑا جارہاہے۔