خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی شہیدوں کی کاروان ہے ہمارا مشن بلوچستان کے لوگوں کی خدمت بلوچستان کے دشمنوں کا احتساب و ان کا پیچھا کرنا اور ان کے سازشوں کو بے نقاب کرنا تھا پا رٹی کی بنیاد رکھتے ہوئے ہمیں اندازہ تھا
Posts By: نمائند ہ خصوصی
کراچی‘لیاری کے فٹبال گراؤنڈزبااثر شخصیات کیلئے کمائی کاذریعہ بن گئے
کراچی: کراچی کامعروف ترین علاقہ جو فٹبال لورز کے نام سے مشہور ہے جسے منی برازیل بھی کہاجاتا ہے‘لیاری کے علاقے گل محمدلائن کا واحد گراؤنڈعثمان پارک جو بھائیہ باغ کے نام سے مشہور ہے جہاں فٹبالرز دواوقات میں فٹبال کی ٹریننگ کرتے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹورنامنٹ کااہتمام بھی کیاجاتا ہے
خضدار ،قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ،20 زخمی
خضدار : قومی شاہراہ پر ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ٹریفک کا المناک حادثہ مزدا ٹرک کا ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق بیس سے زائد مسافر زخمی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات تسلسل کے ساتھ جاری تیز رفتاری پر کوئی روک تھام نہیں کنٹرول اتھارٹیز خاموش تماشائی آئے روز ٹریفک حادثات کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع اور کئی زندگی بھر معذور پن کا شکار تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی سے پشین جانے والی مسافر بس باغبانہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی
بلوچستان میں آج تک کوئی بھی وزیراعلیٰ بااختیار نہیں رہا،سرداراخترمینگل
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سی پیک پر نہیں نیتوں پر اعتراض ہے ،سانحہ کوئٹہ افغانستان میں بوئے جانی والی بیج کے حاصلات میں سے ایک ہے ،قوم پرستوں کو بنیادی نقاط پر اتحاد کی دعوت دیتے ہیں ،حکومتوں کی تبدیلی سے بلوچستان کے حالات تبدیل نہیں ہوئے ،مشرف کے دور میں لاشیں ملتی تھیں متوسط طبقے والوں کے دور میں اجتماعی قبرستان ملنے لگے اور اب بھی اس کا تسلسل جاری ہے
ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کا اجلاس ایک ارب ستاون کروڑ کا ترقیاتی بجٹ منظور
خضدار : ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کا مالی سال 2016-17 کا ایک ارب ستاون کروڑ پینتالیس لاکھ (1574500000) کا مجوزہ ترقیاتی بجٹ متفقہ طور پر منظور، بجٹ اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ نے کی ڈسٹرکٹ کونسل خضدارکے چیئر مین آغا شکیل احمد درانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کا بجٹ مختلف ترقیاتی اسکیموں سڑکوں کی تعمیرات ،واٹر سپلائی اسکیمز ،تعمیر حفاظتی بند ،لوکل بور وغیر ہ کے لیئے ایک ارب ستاون کروڑ پینتالیس لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں
جھالاوان بابائے بزنجو کے فکر وفلسفہ کا مرکز ہے، طاہر بزنجو
خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر طاہر جان بزنجو اور مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ جھالاوان کے عوام نے بابائے بلوچستان کی برسی میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ جھالاوان بابائے بزنجو کے فکر و فلسفہ کا مرکز ہے
خضدار سانحہ کوئٹہ کیخلاف طلباء اساتذہ اور ملازمین کی احتجاجی ریلی
خضدار : سانحہ کوئٹہ ،وکلاء ،صحافیوں اور شہریوں کی شہادت کے خلاف انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلباء ،اساتذہ اور ملازمین کا ریلی ،ریلی میں صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو ،وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار بریگیڈئر (ر) محمد امین ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر طاہر بزنجو و دیگر کی شرکت
جنگ اور بندوق نہیں ووٹ سے تبدیلی آتی ہے سی پیک منصوبے کی حمایت کر تے ہیں ،حاصل بزنجو
خضدار : وفا قی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ و نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی جنگ اور بندوق کی بات نہیں کرتی ہم صرف اور صرف ووٹ سے تبدیلی چاہتے ہیں ووٹ ہی جمہوریت کی بنیاد ہے ،ہم سی پیک کی حمایت کرتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ بلوچ قوم کی شناخت کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے
میر غوث بخش بزنجو کی 27 ویں برسی آج منائی جائیگی ،خضدار میں جلسے کی تیاریاں مکمل
خضدار : بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی ستائیسویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ،جلسہ عام میں شرکت کرنے کے لئے مرکزی قائدین خضدار پہنچ گئے ،شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ،جلسہ عام سے پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو ،مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،وبی ایس او کے مرکزی چیئرمین
بلوچ قوم فکر بزنجو پر متحد ہیں خضدار کا جلسہ تاریخی ہوگا ،نیشنل پارٹی
خضدار : ؛ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ باباء بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی ستا ئیس ویں برسی پرخضدار کی تاریخ میں بڑا جلسہ ھوگا ہم جھالاوان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے قابل فخر سیاسی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے جوق در جوق برسی کے جلسے میں شرکت کریں تاکہ دنیا دیکھے کہ بلوچ قوم اور بلوچستان کے عوام فکر بزنجو کے گرد متحد ہے