
خضدار: خضدار، نال، گریشہ اور کودہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات نے بسیمہ تا خضدار N-30 سی پیک روڈ کے متاثرہ زمینداروں کو معاوضہ کی ادائیگی کا عمل شروع کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر قلات ڈویژن نے متاثرین کی مایوسی خوشی میں بدل دی۔