|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2022

خضدار : کمشنر قلات ڈویڑن داؤد خان خلجی کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام ذرائع مواصلات کے منصوبوں پر کام کا آغاز بلاتاخیرشروع کرنے اور سیکورٹی انتظامات زیر غورہے خضدارتا سوراب دورویہ سیکشن پر عید الفطرکے فوری بعد کام شرع کرنیکا فیصلہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے و دیگرمسائل کا جائزہ لیا گیا۔

این 30تعمیراتی کام پرسست روی کا نوٹس کام تیز کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق قلات ڈویڑن میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام ذرائع مواصلات کی ااسکیموں کی رفتار و انہیں فول پروف سیکورٹی فراہمی کو یقینی بنانے اور قلات ڈویڑن میں قائم تمام دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق جائزہ اجلاس میں کمانڈنٹ ایف سی قلات کرنل ضمیر ڈی آئی جی پولیس قلات رینج محمد سلمان جنرل منیجر کنسٹرکشن ساوتھ رمیش راجہ پراجیکٹ ڈائریکٹر خضدار کچلاک ڈبل سیکشن آصف مسعود ڈپٹی کمشنر قلات مہراللہ بادینی ودیگر اجلاس میں شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین کاکڑ ڈی سی آواران ڈاکٹر جمیل احمد ڈی سی مستونگ سلطان احمد بگٹی ڈی سی لسبیلہ افتخار احمد بگٹی ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ دیگر نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے پی ڈی آصف مسعود خضدار و کچلاک ڈبل سیکشن نے بتایا کہ خضدار تا سوراب ڈبل سیکشن تعیراتی کام پر مئی یعنی عید الفطر کے فوری بعد کام کا آغاز کیا جائے گا جی ایم کنسٹرکشن ساؤتھ نے بریفنگ میں بتایا کہ قلات ڈویڑن میں این ایچ اے کے مختلف پروجیکٹس پر کام شروع کیا گیا ہے جن میں جھل جھاؤبیلہ 80کلو میٹر ہوشاب تا آوارن 146کلو میٹر آواران سے نال 168کلومیٹرجھل جاؤ تا آواران 55کلومیٹر ٹینڈر ہوچکے ہیں مئی 2022میں ان پر بھی کام کا آغاز کیا جائیگا سیکورٹی فراہمی کے لئے ڈپٹی کمشنرز و حکام بالا کو تحریر ارسال کردی گئی ہیں کمشنر قلات ڈویڑن نے قلات ڈویڑن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت جہاں بھی ترقیاتی کام شروع ہووہاں ایف سی لیویز پولیس نفری تعینات کرکے انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کریں اور قلات ڈویڑن میں قائم تمام دینی مدارس کی رجسٹریشن کا جائزہ لیں اور قومی شاہراہ روڈ کنارے کسی کو چندہ جمع کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور مدارس کی تمام تفصیلات ایک ماہ کے اندر فراہم کی جائے